تہران ( عرب میڈیا، ایرانی سیکیورٹی ذرائع)ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے اور مسلم ممالک کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق علی لاریجانی نے مسلم ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران اپنی جدوجہد میں قائم ہے، اور مسلم دنیا کو واضح طور پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس جانب ہیں۔
لاریجانی نے کہا کہ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر افسوس ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ خاموش ہاتھ باندھے کھڑا رہے۔انہوں نے کہا، “آج کی اصل لڑائی میں امریکہ اور اسرائیل ایک طرف ہیں، اور ایران و مزاحمتی قوتیں دوسری طرف۔ تو پھر آپ کس طرف ہیں؟”
علی لاریجانی نے مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے پر تسلط قائم کرنے کا خواہاں نہیں بلکہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا، “آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل آپ کے وفادار نہیں، بلکہ درحقیقت یہ آپ کے دشمن ہیں۔”

