ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں قطعی ناقابلِ قبول ہیں:روسی وزارت خارجہ

ماسکو(ایجنسیاں)روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔ وزارت کے مطابق امریکا ایران میں بےامنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ کسی حملے کی کوشش نہ کرے، کیونکہ اس طرح کا اقدام مشرقِ وسطیٰ میں تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا اور عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہوگا۔

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے غیر ملکی شراکت داروں کو تجارتی محصولات بڑھا کر بلیک میل کرنے کی کوششیں مسترد کی جاتی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے احتجاج اب ماند پڑ رہے ہیں اور امید ہے کہ حالات بتدریج مستحکم ہو جائیں گے۔