فلوریڈا (غیر ملکی میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں کو پوری دنیا کے لیے خدمت قرار دیا ہے۔فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صرف تین روز میں ایرانی بحریہ کے 42 جہاز تباہ کیے گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پر حملوں میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کا فضائی مواصلاتی نظام بڑے پیمانے پر تباہ ہوا ہے۔امریکی صدر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جنگوں میں جانی نقصان ہوتا ہے، تاہم کوشش کی جاتی ہے کہ نقصان کم سے کم ہو۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر جنگ ایک سروس ہے جو امریکا نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو فراہم کر رہا ہے۔لاطینی امریکہ کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ منشیات فروش گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک نیا فوجی اتحاد بنایا جا رہا ہے۔

