ماسکو ( غیر ملکی خبر رساں ادارے) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔لاروف نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے زیرِ نگرانی ایرانی جوہری تنصیبات پر پہلے ہی حملے ہو چکے ہیں اور خطے میں موجود عرب ممالک اور خلیجی ریاستیں کسی بھی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ صورتحال آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ جنیوا مذاکرات کے بعد توقع ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ تعطل ختم کرنے کے لیے تحریری تجاویز پیش کرے گا۔

