ایران کا کویت میں العدیری ایئر بیس پر حملہ، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

کویت سٹی ( ایرانی پاسداران انقلاب، بین الاقوامی میڈیا)ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع العدیری ہیلی کاپٹر ایئر بیس کو ڈرونز اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں بیس کے ایندھن اور گیس کے ذخیرہ ٹینک، امریکی ہیلی کاپٹروں کے ریمپ، لاجسٹکس اور سپورٹ تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری فوجی کارروائیوں کے جواب میں کی گئی اور اس میں فضائی و بحری افواج نے بھی حصہ لیا۔