امریکا / ایران / پرتگال (خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد یورپ میں موجود امریکی طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے تناظر میں پرتگال میں قائم امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے اور انہوں نے اسٹریٹجک پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران کو ممکنہ معاہدے کے لیے 10 سے 15 روز کا وقت دیا تھا۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ’محدود‘ حملوں کی صورت میں امریکی صدر ایرانی قیادت کو براہِ راست نشانہ بنا سکتے ہیں، جبکہ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کی تبدیلی کی کوشش بھی کر سکتی ہے۔تاحال امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

