واشنگٹن(امریکی سینٹرل کمانڈ، عالمی خبر رساں ادارے)ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن فراہم کرنے والے طیارے کے نقصان سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ اس مشن میں شامل دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

