ایران کے بارے میں سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتے:ٹرمپ

واشنگٹن (بین الاقوامی میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا۔انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہی اور کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا اور نتیجے پر پہنچنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ منصوبہ یہ ہے کہ ایران مذاکرات کرے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا کیا جا سکتا ہے، ورنہ حالات کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بڑا بحری بیڑا اس خطے کی جانب بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام ڈیل کو نتیجہ خیز بنانے کے خواہاں ہیں اور صرف وہ ہی جانتے ہیں کہ کوئی ڈیڈ لائن موجود ہے یا نہیں۔