مشہد (نامہ نگار)ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں پانی کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہو گئی ہے، اور شہر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، مشہد شہر میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو حسین نے کہا کہ پانی کا انتظام اب شہر کے لیے ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی کمی کے پیشِ نظر فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

