ایران:مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا خطاب، آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان

تہران (ایرانی سرکاری میڈیا) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا پہلا آڈیو پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے اور ایران صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

سپریم لیڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے شہداء، خصوصاً مناب اسکول کے شہداء، کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے اور عوامی یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایرانی عوام کا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کشیدگی اور جنگ کو بڑھا رہی ہے، اور اگر یہ اڈے برقرار رہے تو ان پر حملوں کا خطرہ موجود ہوگا۔ انہوں نے اپنے منصب کے تقاضوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ کارروائیاں ناگزیر طور پر جاری رہیں گی۔سپریم لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ایران پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے قوم کی رہنمائی کرے گا۔