ایرانی جامعات میں طلبا کے حکومت مخالف مظاہرے، شاہ کے دور کا پرچم لہرایا گیا

تہران (برطانوی خبر ایجنسی) ایران کی مختلف جامعات میں طلبا نے حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا، رپورٹس کے مطابق کم از کم 8 جامعات میں دوسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے۔طلبا مظاہرین نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی جانب سے انقلابِ ایران سے قبل کے دور کا شیر اور سورج کی علامت والا ایرانی پرچم بھی لہرایا گیا، جو شاہی دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

کچھ جامعات میں طلبا اور سیکیورٹی فورس بسیج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے بعض مقامات پر احتجاج منتشر کرنے کیلئےکارروائی کی، تاہم حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔