ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں: ایرانی میڈیا

تہران (ایرانی میڈیا)ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ باغزادہ زندہ ہیں اور ان کی وفات سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت کی خبریں سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع پر سامنے آئی تھیں جن کی ایرانی میڈیا نے تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مبینہ مشترکہ حملے میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ان کے اہلخانہ اور دیگر افراد کے ہمراہ شہید کیے جانے کی خبر سامنے آئی تھی، جس کے بعد ان کی اہلیہ کی شہادت کی اطلاعات بھی گردش کرنے لگی تھیں۔تاہم ایرانی ٹی وی کے مطابق منصورہ باغزادہ اس حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں لیکن وہ زندہ ہیں۔