ایرانی شہرمناب میں گرلز اسکول پر اسرائیلی حملہ، 83 شہید

مناب، ایران ( ایرانی میڈیا) ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں 83 افراد شہید ہو گئے۔ایران کی وزارت تعلیم کے ترجمان علی فرہادی نے بتایا کہ مناب کے گرلز اسکول پر آج امریکی و اسرائیلی بمباری میں تین مرتبہ میزائل حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں بچیوں کی تعداد 83 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ایران کے مختلف شہروں تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لرستان اور تبریز میں بھی دھماکے ہوئے۔ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب سات میزائل گرے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں متعدد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام بھی جاں بحق ہوئے، جبکہ صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے اور آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔