ایرانی میزائیلوں سے امریکا کے 3 جنگی طیارے کویت میں‌گر کر تباہ

واشنگٹن / کویت سٹی (بین الاقوامی میڈیا رپورٹس) دنیا کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی رکھنے والے امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 3 جنگی طیارے فرینڈلی فائر کے واقعے میں تباہ ہوگئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق کویت میں امریکی فضائیہ کے F-15E جنگی طیارے گر گئے جو ایران کے خلاف جاری آپریشن کے دوران غلطی سے کویتی فضائی دفاعی نظام کا نشانہ بنے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ تینوں طیاروں میں سوار تمام 6 پائلٹ بروقت طیاروں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے اور بعد ازاں انہیں بازیاب کرلیا گیا، تمام پائلٹ محفوظ اور خیریت سے ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔اس سے قبل کویت کی وزارت دفاع نے بھی متعدد امریکی طیارے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واقعے کے فوری بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔