تہران/منامہ (ایرانی میڈیا/عرب میڈیا) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں واقع الجفیر اڈے پر تعینات امریکی فوج کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جزیرہ قشم میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی حملے کے ردعمل میں کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جزیرہ قشم میں پانی کے پلانٹ کو نشانہ بنائے جانے سے قریبی علاقوں کے تقریباً 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جزیرہ قشم کے پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی فوج کا حملہ قبیح اور مایوس کن عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانا انتہائی خطرناک قدم ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں کی مثال امریکا نے خود قائم کی ہے، ایران نے نہیں۔

