سڈنی(سپورٹس ڈیسک)ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرایا اور 5 میچز پر مشتمل ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔
میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 384 اور دوسری اننگز میں 342 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز اسکور کیے جبکہ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، انہوں نے پہلی اننگز میں 17 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے ابتدائی تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی تھی، جبکہ چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

