ایشین گیمز اسکواش: پاکستان مینز ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی

ناگویا(ایسوسی ایٹڈ پریس، پاکستان اسکواش فیڈریشن) ایشین گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان مینز ٹیم نے فلپائن اور کویت کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان مینز ٹیم نے پہلے میچ میں فلپائن کو تین۔صفر سے شکست دی۔ پاکستان کی ٹیم نور زمان، ناصر اقبال اور محمد اشعب عرفان پر مشتمل ہے۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں کویت کو بھی تین۔صفر سے مات دی، جس کے بعد دو مسلسل کامیابیوں کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

خواتین کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ہانگ کانگ، چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم دوسرے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے منگولیا کو تین۔صفر سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن ٹیم میں مہوش علی، ثنا بہادر اور ماہ نور علی شامل ہیں۔پاکستان اسکواش ٹیم کی جانب سےتفصیلات کے مطابق مردوں کی ٹیم دوسری جبکہ خواتین کی ٹیم نویں سیڈ ہے، دونوں ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔