ایشین گیمز: پاکستان نے عمان کو ہرا کر ہاکی سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ناگویا(خبر ایجنسیاں) ایشین گیمز 2026ء کے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں 2-1 کی برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید 5 گول کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، سفیان خان نے 2 جبکہ غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔پاکستان نے پول مرحلے کے 5 میں سے 4 میچز جیتے جبکہ واحد شکست ملائیشیا کے خلاف ہوئی۔پانچ میچز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 28 گول کیے جبکہ اس کے خلاف 8 گول اسکور ہوئے۔