ایف بی آر کا 32 ارب کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کو یکم نومبر کو تقریباً 32 ارب کے سیلز ٹیکس ریفنڈ جاری کیے جائیں گے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کا عمل ہوگا، ایکسپورٹرز کو تقریباً 32 ارب ریفنڈ ہونگے، ریفنڈ سیلز ٹیکس کے ان ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز پر جاری کیے جائیں گے، ریفنڈ کیلئے 30 ستمبر تک فاسٹر سسٹم میں پراسس کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا گیا ہے، نئے سسٹم سے شفافیت، انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات میں اضافے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرایا گیا۔ جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر سے ایف بی آر افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک رسائی ہو گی۔

انفارمیشن سینٹر 2.0 میں جدید مینجمنٹ انفارمیشن، رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا، ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے۔ نئے سسٹم سے ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔اسٹاک رجسٹر سسٹم کی بدولت قوانین پر عملدرآمد، کمپلائنس رپورٹس میں آسانی ہو گی، نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیزترین دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محصولات جمع کرنے کی کوششوں میں اہم پیشرفت کی حیثیت رکھتا ہے مرکزی، شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں