ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان تعلقات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ ایلون مسک سے رابطہ یا بات چیت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک ڈیموکریٹک پارٹی کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں تو انہیں اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا تاہم انہوں نے نتائج کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

امریکی صدر نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابھی تک اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور اسپیس ایکس کی راکٹ لانچ کمپنیوں کے ساتھ امریکی حکومت کے معاہدے ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں