لاہور(نمائندہ خصوصی) میڈیا ورکرز ارگنائزیشن (ایم ڈبلیو او )کے وفدکی نو منتخب صدر عدنان شوکت کی قیادت میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے ان کے آفس میں ملاقا ت کی ۔وفدنے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو گلدستہ پیش کیا اور انتخابات جیتنے کی خوشی میں مٹھائی بھی کھلائی۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر ملک منظوربھی موجود تھے۔صد عدنان شوکت نےالیکشن کے کامیاب انعقاد پرچیف الیکشن کمشنر ملک منظورکا شکریہ ادا کیا ۔
مجیب الرحمان شامی نے نومنتخب باڈی کو الیکشن میں شاندار فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ذرائع ابلاغ میںمیڈیا ورکرز بہت زیاہ اہمیت رکھتے ہیں۔حکومت کی طرف سے ان کو بھی مراعات حاصل ہونی چاہئے ان کا مزید کہناتھا کہ میڈیا ورکرز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو او کے صدر عدنان شوکت نے کہاوفاقی حکومت طرف سے میڈیا ورکرز کو ہیلتھ کارڈ فراہم کی کئے جارہے ہیں اسی طرح صوبائی سطح پر بھی میڈیا ورکرز کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ وفد میں نائب صدر خاقان متین،ایڈیشنل سیکرٹری شہباز گجر،فنانس سیکرٹری خرم علی، پریس سیکرٹری عرفان انور اور گورننگ باڈی کے ممبران وحید توفیق،فاروق سعید،آصف کھوکھر ،سنیئر رہنما خاور گلزار بھی موجود تھے۔