کراچی یونیوسرسٹی آئی بی اے میں امیداوار کی جگہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر دینے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کا آئی بی اے کراچی یونیورسٹی میں انعقاد کیا گیا، دو ملزمان کسی اور امیدوار کی جگہ امتحان دیتے پائے گئے، پولیس نے بتایا کہ عبدالمجید اور قیصر علی دوسرے امیدوار کی جگہ پیپر دے رہے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اصل امیدوار کی جگہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر دینے والے ان ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں 420 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سہولت کار کامران حیدر اور مختار کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ پرچہ لینے والے پروفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔