ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب، ہسپتال منتقل

لندن (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، جس پر انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز الطاف حسین کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر ابتدائی معائنہ کیا، جس کے بعد مزید طبی جانچ اور علاج کیلئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی جلد صحتیابی کیلئےدعا کریں۔چند روز قبل بھی الطاف حسین کو طبی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں