ایک مضبوط کینیڈا کی تعمیرکیلئے مارک کارنی کے وژن کے ساتھ ہیں:سونیا سدھو

برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) عالمی غیر یقینی صورتحال اور معاشی چیلنجز کے باوجود برامپٹن ساؤتھ سے فیڈرل لبرل اُمیدوار سونیا سدھو کینیڈا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئےوزیراعظم مارک کارنی کے جامع منصوبے کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف نہ صرف ہماری معیشت بلکہ خودمختاری کیلئےبھی خطرہ ہیں۔ ایسے حالات میں لبرل پارٹی کینیڈین کارکنوں، کاروباری اداروں اور صنعتوں کی مکمل معاونت کے عزم پر قائم ہے، اور ساتھ ہی ہماری فوجی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور عالمی سطح پر تجارت میں تنوع پیدا کرنے کیلئے بھی سرگرم ہے۔

کینیڈا کی لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے کینیڈا کو مضبوط بنانے کیلئےانقلابی اقدامات کا اعلان کیا.

مینوفیکچرنگ، ہیلتھ کیئر، تعمیرات، مصنوعی ذہانت (AI) اور ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے کارکنوں کیلئے نئی مہارتیں سیکھنے اور ملازمت کے استحکام و کامیابی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے15000ڈالرتک کی مالی امداد دی جائے گی۔ یہ سہولت مستقبل کی ملازمتوں کیلئےکارکنوں کو تیار کرنے میں مدد دے گی۔

ایک خصوصی ڈیفنس پروکیورمنٹ ایجنسی قائم کی جائے گی تاکہ دفاعی خریداری کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز تر بنایا جا سکے، اور کینیڈین اسٹیل، ایلومینیم اور اہم معدنیات کو ترجیح دی جا سکے۔

بیورو آف ریسرچ، انجینئرنگ اینڈ ایڈوانسڈ لیڈرشپ ان سائنس قائم کیا جائے گا، جو مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں کینیڈا کے اندر تخلیق کردہ جدید حل فراہم کریگا۔

CanExport پروگرام کو وسعت دی جائیگی تاکہ کینیڈین دفاعی صنعتوں کو بین الاقوامی سطح پر ترقی کا موقع دیا جا سکے، اور امریکی منڈی پر انحصار کم کرتے ہوئے دیگر منڈیوں تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

کینیڈا کی دفاعی صنعتوں میں سرمایہ کاری کو اولین ترجیح دی جائیگی اور کینیڈا کی ReArm Europe Plan میں شرکت کو مزید فروغ دیا جائیگا۔

یہ اقدامات لبرل پارٹی کی اُس مستقل وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت کینیڈین آرمڈ فورسز (مسلح افواج) کی تعمیرِ نو اور اُن میں سرمایہ کاری جاری ہے۔ اس میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ، فوجی خاندانوں کیلئےبہتر سہولیات، اور جدید تقاضوں کے مطابق بھرتی کے عمل کی اصلاح شامل ہے۔

اس کے علاوہ، مارک کارنی کے منصوبے کے تحت ہنر مند پیشہ ور افراد کیلئےتربیتی اخراجات کی مد میں $8,000 تک کی مالی معاونت فراہم کی جائیگی تاکہ ٹریڈز (ہنر مند شعبہ جات) میں اعلیٰ تنخواہوں والی ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

مارک کارنی نے حال ہی میں اپنے ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد منظم جرائم کا خاتمہ، امریکا سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی آمد کو روکنا اور کمیونٹی کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اُن کے تجویز کردہ اقدامات میں شامل ہیں.
اسلحہ کنٹرول سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ اور پرتشدد و منظم جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سزاؤں کو مزید سخت بنانا،مارک کارنی کے منصوبے کے اہم نکات میں شامل ہیں.

حملہ آور طرز کے ہتھیاروں کیلئے”گن بائے بیک پروگرام” کو ازسرِ نو متعارف کروانا، پرتشدد جرائم میں سزا یافتہ افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنا، اور نئے اسلحہ ماڈلز کی درجہ بندی کیلئے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) کی منظوری لازمی قرار دینا۔

مزید 1000نئے RCMP افسران بھرتی کرنا اور ریجائنا میں ایک نیا RCMP اکیڈمی قائم کرنا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے1000 نئے CBSA افسران کی تربیت دینا۔

منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم سے متعلق مقدمات کی پیروی کیلئےفنڈنگ میں اضافہ، بار بار جرائم میں ملوث افراد کیلئےضمانت کے قوانین کو مزید سخت کرنا، اور جنسی تشدد اور قریبی رشتوں میں پرتشدد رویے کے خلاف سخت سزائیں متعارف کروانا۔

نفرت انگیز جرائم کے خلاف قوانین کو مزید مؤثر بنانا، عبادت گاہوں اور اسکولوں کے تحفظ کو مضبوط بنانا، اور ایمرجنسی میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکاروں (فرسٹ ریسپانڈرز) کیلئےذہنی صحت کی سہولیات میں سرمایہ کاری کرنا۔

کارنی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات عوامی حفاظت اور کینیڈا میں شکار اور اسپورٹس شوٹنگ کی روایات کے احترام کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا منصوبہ بچوں کو نشانہ بنانے والے آن لائن جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھی سخت اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سونیا سدھو نے برامپٹن ساؤتھ کیلئے ان اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا”مارک کارنی کا وژن ایک مضبوط اور محفوظ کینیڈا کو یقینی بناتا ہے۔ اپنے کارکنوں، کاروباروں اور صنعتوں کی حمایت کرکے ہم نئی ملازمتیں پیدا کر رہے ہیں، اپنی خودمختاری کا تحفظ کر رہے ہیں، اور ایک ایسا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں جس پر ہم سب فخر کر سکیں۔”

لبرل پارٹی بیرونی خطرات کے خلاف مضبوطی سے کھڑی رہنے، کینیڈینوں کیلئےنئے مواقع پیدا کرنے، اور جی 7 میں سب سے تیز رفتار معیشت تعمیر کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں