ایکس اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا

نئی دہلی (رائٹرز، انڈیا ٹوڈے، بی بی سی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک (Grok) نے انہیں ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا۔

خبر کے مطابق، سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر موجود تھے۔

ایک صارف نے گروک کو ٹیگ کر کے کہا کہ تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹا دو۔ گروک نے اس جواب میں نریندر مودی کو تصویر سے ہٹا دیا۔ اسی طرح، ایک اور صارف نے گروک سے کہا کہ احمق شخص کو ہٹا دو، اور اس بار بھی گروک نے مودی کو ہٹا کر تصویر پیش کی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، جبکہ دوسری جانب نریندر مودی کے حامی اس معاملے پر ناراض بھی دکھائی دے رہے ہیں۔