بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کیلئے بھارتیوں کا نعرہ تیار

پاک بھارت میچ کہیں بھی اور کسی بھی وقت ہو اس کی تیاری دونوں ٹیموں کے علاوہ مداح بھی کئی دن پہلے شروع کر دیتے ہیں۔

دونوں ممالک کی ٹیمیں سیاسی اور باہمی تعلقات کی وجہ سے آپس میں کئی سال سے کرکٹ نہیں کھیل رہیں، اسی لیے جب بھی کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دونوں ملکوں سمیت دنیا بھر میں مداح اپنی اپنی ٹیموں کے دفاع میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ سامنے آ جاتے ہیں۔

پاک بھارت میچ میں ہمیشہ ہی مداحوں کی جانب سے کچھ منفرد دیکھنے کو ملتا ہے اور اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

بھارتی مداحوں نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کے لیے ایک نعرہ تیار کیا ہے جس پر بھارتی وکٹ کیپر بیٹر نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مداحوں نے نعرہ تیار کیا ہے کہ ’تیل لگاؤ ڈابر کا، وکٹ لو بابر کا‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جملے پر بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے رشبھ پنت نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں دونوں ممالک کے جذبات بہت زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔

انہوں نے اس جملے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں