واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے خلائی مخلوق سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین سے کسی خلائی مخلوق کے رابطے کے کوئی شواہد موجود نہیں۔اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک سوشل میڈیا انٹرویو کے دوران ان کے ریمارکس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ضرور کہا تھا کہ خلائی مخلوق کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم انہوں نے نہ تو کسی خلائی مخلوق کو دیکھا ہے اور نہ ہی کسی کو قید کیے جانے کا کوئی علم ہے۔
باراک اوباما نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ایسی کوئی معلومات موجود ہوں تو ممکن ہے وہ کسی سازش کے تحت امریکی صدر سے بھی پوشیدہ رکھی گئی ہوں، تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی مصدقہ ثبوت سامنے نہیں آئے۔یاد رہے کہ ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جس پر سابق صدر کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔

