بارسلونا میں مقیم پاکستانی کھلاڑی امر حسین نے صوبائی بیڈمنٹن چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

بارسلونا (نامہ نگار)بیڈمنٹن کے پاکستانی کھلاڑی نے سپین میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ امر حسین نے کاتالونیا میں ہونے والی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

سپین کے شہر بارسلونا میں مقیم پاکستانی بیڈمنٹن کے کھلاڑی نے صوبائی بیڈمنٹن چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ امر حسین جنجوعہ نے متعدد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا انھوں نے جنگ نیوزکینیڈاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کرناچاہتے ہیں

امر حسین وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب اورفیڈریشن سےاپیل کرتے ہوئے کہاکہ یورپ میں مقیم ہونے کے باعث ان کیلئےدیگر یورپی ممالک کا سفر آسان ہے اگر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن انھیں سپورٹ کرے تو وہ بہت آگے جاسکتے ہیں۔

بارسلونا میں تعینات قونصل جنرل پاکستان مراد علی وزیر نے سپین صوبہ کاتالونیا میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوجوان پاکستانی امر حسین جنجوعہ سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے امر حسین جنجوعہ کو اس کی شاندار پرفارمنس پر شاباش دی ۔ مراد علی وزیر امر حسین جنجوعہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

امر حسین جنجوعہ جیسے کھلاڑیوں کو اگر حکومتی سپورٹ اور فیڈریشن کا تعاون حاصل ہو تو بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئی سبز ہلالی پرچم لہراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں