بارسلونا(بیورورپورٹ)اسپین نے اسرائیلی کمپنی Pap Tecnos سے ٹینک شکن میزائلوں کی تیاری کا 285 ملین یورو کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی سے مکمل علیحدگی کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
یہ میزائل سسٹمز میڈرڈ میں تیار ہونے تھے، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اب اس ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کی جائے گی۔ ترجمان پیلا ر الیگریا نے کہا کہ حکومت اس فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔
معاہدہ اکتوبر 2023 میں کیا گیا تھا، جبکہ حماس کے حملے اور غزہ میں جنگ کے چند روز بعد سے اسپین نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات محدود کر دیے ہیں۔ اسپین پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے اور عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی حمایت بھی کر چکا ہے۔

