بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی ایئر پورٹ سے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری کے لیے اپنی فنکارانہ خدمات پر ’پاردو ایلا کوریرا‘ ایوارڈ دیا جائے گا۔اس فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو کے مطابق شاہ رخ خان ایک ایسے بادشاہ ہیں جنہوں نے ان ناظرین کو کبھی مایوس نہیں کیا جن مداحوں نے ان کے سر پر تاج رکھا۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days