بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کےلیے امریکا پہنچ گئے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کےلیے امریکا پہنچ گئے، انکے ہمراہ انکی بیٹی سہانا خان بھی موجود ہیں۔ حال ہی میں فلم آرچیز سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی سہانا اب اپنے والد بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں شاہ رخ خان کو امریکی شہر نیویارک میں دیکھا گیا ہے۔ ان دونوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ دونوں اپنی ایکشن۔تھریلر فلم “کنگ” کی قبل از پروڈکشن کے معاملات میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ان فوٹوز میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سہانا نیو یارک کی کسی دکان میں موجود ہیں جہاں سے وہ جوتے خرید رہے ہیں جبکہ اسی دکان پر شاہ رخ خان کو اپنے مداحوں کو آٹوگراف دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ دکان پر موجود ان لوگوں کی تو لاٹری نکل آئی جبکہ ایک نے لکھا کہ “میں کسی طرح یہ جوتے ہوسکتا؟”ایک صارف نے تحریر کیا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ کی طرح صحت مند اور فٹ نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں