بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے فرح خان اور ساجد خان کی والدہ کی وفات کی تصدیق کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کے آر کے نے لکھا کہ فرح خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
کے آر کے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال فرح خان یا ساجد خان نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اگر فرح خان کے سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 2 ہفتے قبل اپنی والدہ مینکا ایرانی کی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ شیئر کی تھی۔