اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا۔ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس دائر کر دیا گیا۔کیس کے تفتیشی محمد محسن ہارون ، کیس افیسروقار الحسن اور سپیشل پراسیکوٹر سہیل عارف نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔بانی پی ٹی آئی اوربشری ٰبی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹوریفرنس 2والیم پرمشتمل ہے، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کا رجسٹراراحتساب عدالت جائزہ لیں گے۔اعتراضات دورکرنےکےبعدریفرنس احتساب عدالت کےایڈمنسٹریٹوجج کوبھجوایاجائےگا، ایڈمنسٹریٹوجج ریفرنس پر خود سماعت یا کسی دوسری احتساب عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ایڈمنسٹریٹو جج احتساب عدالت ناصرجاویدرانا 190ملین پاؤنڈزریفرنس پرسماعت کررہے ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days