بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کےخلاف اپیل کی سماعت مقرر

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے، سزا کے خلاف مرکزی اپیل زیرِ التوا تھی، جسے اب 29 اکتوبر کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سنیں گے۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں 14-14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں