باہر نکلیں، جلدی ووٹ دیں اور اپنی آواز بلند کریں: شفقت علی

اونٹاریو (اشرف خان لودھی سے)برامپٹن سنٹر سے لبرل امیدوار شفقت علی نےان تمام احباب کا شکریہ کیا ہے جنہوں نے لیڈرشپ ڈیبیٹ دیکھنے کیلئے وقت نکالا۔

ایسے پُرخلوص اور حوصلہ افزائی کرنے والے ساتھیوں کے ساتھ یہ لمحہ بانٹنا واقعی خوشی کا باعث تھا اور ہمارے مستقبل کی سمت متعین کرنے والی گفتگوؤں سے باخبر رہنا بھی ضروری ہے۔

لبرل امیدوار شفقت علی نے کہا آئیے! اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ایڈوانس پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے!انتظار مت کریں . باہر نکلیں، جلدی ووٹ دیں اور اپنی آواز بلند کریں۔آئیے، مل کر ایک مضبوط کینیڈا تعمیر کریں!

ووٹ دینے کیلئےتیار ہیں؟اپنا پولنگ اسٹیشن جاننے کیلئےیہاں چیک کریں: how2vote.ca

اپنا تبصرہ لکھیں