برامپٹن اینیمل سروسز: جنگلی حیات کے ساتھ امن و سکون سےرہنے کیلئے اقدامات

برامپٹن،اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) بہار کا موسم جنگلی حیات کیلئے ایک اہم وقت ہوتا ہے، خاص طور پر کائوٹیز (امریکن بھڑیا)کیلئے جو اپنے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ برامپٹن میں کائوٹی کی جھلکیاں بڑھ سکتی ہیں تاہم یہ فکر کی بات نہیں ہے۔ برامپٹن اینیمل سروسز کے مینیجر مائیک ملِک نے کہا ہے “بہار جنگلی حیات کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر کائوٹیز (امریکن بھڑیا)کیلئے جو اپنے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ معلومات حاصل کر کے اور چند سادہ مشوروں پر عمل کر کے ہم سب اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اپنے آپ، اپنے پالتو جانوروں اور اپنے مقامی جنگلی حیات کو محفوظ رکھ سکیں۔ برامپٹن اینیمل سروسز یہاں موجودہے تاکہ رہائشیوں کو سمجھنے میں مدد دے اور ان جنگلی حیات کے اہم ارکان کے ساتھ امن و سکون سے بقائے باہمی کو فروغ دے۔”

برامپٹن اینیمل سروسز اپنے خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ کائوٹی(امریکن بھڑیا) اور دیگر جنگلی حیات کے بارے میں رہائشیوں کو آگاہ کیا جا سکے۔ شہریوں کو محفوظ رکھنے اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کے طریقے سکھانے کیلئے مختلف پروگرامز اور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اپنے پالتو جانوروں کو پٹے باندھ کر رکھیں اور کائوٹیز (امریکن بھڑیا)کے نظر آنے والے علاقوں سے دور رکھیں۔کائوٹیز کو کھانا دینے کے قوانین کی خلاف ورزی سے بچیں اور خوراک کو محفوظ طریقے سے رکھیں۔کائوٹیز (امریکن بھڑیا)کے جارحانہ سلوک کی صورت میں فوری طور پر 911 پر کال کریں۔

مزید معلومات کیلئے یا کائوٹی(امریکن بھڑیا) کے دیکھنے کی رپورٹنگ کرنے کیلئے برامپٹن اینیمل سروسز سے رابطہ کریں۔رابطہ:برامپٹن اینیمل سروسز،فون: 905.458.5800،ایمرجنسی: 911

اپنا تبصرہ لکھیں