برامپٹن: سونیا سدھو نے صحت اور تعلیم میں اہم سرمایہ کاریوں کا اعلان کردیا

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کی برامپٹن ساؤتھ کی رکن پارلیمنٹ سونیا سدھو نے کہا ہے کہ حکومت نے صحت کی سہولیات بہتر بنانے اور برامپٹن جیسے شہروں میں سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے رہائش کے عمل کو آسان بنایا تاکہ زیادہ کینیڈینز اپنے فیملی ڈاکٹر سے رجوع کر سکیں، اور ذاتی معاون کارکن ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا تاکہ کمزور افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کی مدد ہو سکے۔

سونیا سدھو نے بجٹ 2025 میں برامپٹن اور گریٹر ٹورنٹو ایریا کیلئےکیے گئے اہم سرمایہ کاریوں کا ذکر کیا، جن میں ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے نئے میڈیکل اسکول کیلئے 25 ملین ڈالر اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں جدید اے آئی انفراسٹرکچر کیلئےفنڈنگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری صحت کی سہولیات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہر اور علاقے کو جدید ٹیکنالوجی کے مرکز میں برقرار رکھے گی۔سونیا سدھو نے چھٹیوں کے موقع پر برامپٹن اور کینیڈا بھر کے لوگوں کو خوشیوں بھری تعطیلات اور نیا سال مبارک پیش کیا۔