برامپٹن : موسم سرما2025 کے تفریحی پروگراموں کی رجسٹریشن کاآغاز 9 دسمبرسے ہوگا

برامپٹن : 2025 کیلئے موسم سرما کے تفریحی پروگراموں کی رجسٹریشن کاآغاز 9 دسمبر سے کیا جارہاہے۔ پروگرامز ہر عمر کے افراد کیلئے ترتیب دیے گئے ہیں اور ان میں کھیل، سیکھنے کے مواقع، آرٹ، دستکاری، اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

تمام موسم سرما کے پروگرامز 25 نومبر سے آن لائن دیکھے جا سکتے ہیں۔بیشتر پروگرامز کی رجسٹریشن 9 دسمبر کو صبح 6 بجے شروع ہوگی۔”لرن ٹو سوئم” اور “لرن ٹو اسکیٹ” پروگرامز کیلئے رجسٹریشن 16 دسمبر کو صبح 6 بجے ہوگی۔مارچ بریک کیمپ کی رجسٹریشن بھی 9 دسمبر کو شروع ہوگی۔

انڈور ٹینس پروگرامز: مختلف عمروں اور مہارت کی سطح کیلئے سبق فراہم کیے جائیں گے۔55 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے صحت مند اور فعال رہنے کیلئے نئی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔ آرٹ، دستکاری، STEAM ورکشاپس اور ذاتی ترقی کے کورسزبھی شامل کئے گئے ہیں.

انڈور اور آؤٹ ڈور اسکیٹنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے تفریحی کھیلوں کے مواقع رکھے گئے ہیں. 4 سے 13 سال کے بچوں کیلئےکھیل، کھانے پکانے اور سائنس کی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

رجسڑیشن کیلئےاپنی آن لائن اکاؤنٹ معلومات پہلے سے چیک کریں۔پروگرامز کو رجسٹریشن سے پہلے دیکھیں اور اپنی پسند کی فہرست تیار کریں۔اپنے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کارڈ کی معلومات پہلے سے شامل کریں۔رجسٹریشن کے دوران گوگل کروم استعمال کریں اور صفحہ کو ریفریش نہ کریں۔

“ایکٹو اسِسٹ” پروگرام ان خاندانوں کیلئےمالی امداد کا پروگرام دستیاب ہے جو مالی طور پر کمزور ہیں۔ اہل درخواست دہندگان کو $275 کا کریڈٹ دیا جاتا ہے جسے مختلف سرگرمیوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کیلئےبرامپٹن کی ویب سائٹ brampton.ca/registerforprograms پر جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں