برامپٹن(اشرف خان لودھی سے) کرِسپی برامپٹن سپر لیگ (BSL) نے ٹرنر فینٹن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنی سالانہ بی ایس ایل نائٹ کا انعقاد کیا۔ یہ ایونٹ کرکٹ، ثقافت اور کمیونٹی کے شاندار امتزاج کا مظہر ثابت ہوا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور کمیونٹی رہنما اہلِ خانہ سمیت شریک ہوئے۔
تقریب میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں شامل تھے” پیٹرک براؤن،ہرکیرت سنگھ،علی قزلباش،سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان،ملیحہ شاہد،اشفاق احمد اور اہان ضیاء،عمران صمدنی،سید رفیع اللہ.اس موقع پر سینئرز اور ماسٹرز کرکٹ کینیڈا کے نمائندوں کی موجودگی نے برامپٹن کو کینیڈا میں کرکٹ کے بڑے مرکز کے طور پر مزید اجاگر کیا۔

شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملے.ریوا بینک سی سی نے چارجرز سی سی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔رائل ٹائیگرز سی سی نے اسپارٹنز سی سی کو صرف 2 رنز سے ہرایا۔ساگا سکسز نے فیوژن نیکسٹ کو (D/L طریقہ کار کے تحت) شکست دی۔
ایونٹ میں نہ صرف کرکٹ بلکہ فن و موسیقی کا رنگ بھی شامل کیا گیا۔ گلوکار طاہر احمد نے لائیو پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ڈورن کوریج اور یوٹیوب و فیس بک پر براہِ راست نشریات کے ذریعے یہ پروگرام کینیڈا سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا۔

بی ایس ایل نائٹ کی کامیابی میں کاروباری شخصیات اور اسپانسرز نے بھرپور کردار ادا کیا.یوسف جرمن (Bayhome)،محمد فصیح مولدینا (Canada Fortune Group)،ناصر علی (Nasir XI)،ناصر محمود (Yasashi Sports – بی ایس ایل شرٹس سپلائر)،سلطان خان (Arsak Sports – بی ایس ایل مینجمنٹ کو ہُوڈیز کا تحفہ)شامل تھے.
اس کے علاوہ متعدد اداروں اور کاروباروں نے بھی تعاون کیا.MM5 نیوز، بابا پیزا، کرکٹ میدان، چاچو کی بریانی، فیوژن لاؤنج، جابز اِن جی ٹی اے، آئی آر بی اے، ایس کے کلاتھ، واٹ اے کیک، 401 ہیوی ڈیوٹی ٹرک پارٹس، انفینٹ اسپورٹس مینجمنٹ، فائق سروسز لمیٹڈ، لاہوری فلیم۔
برامپٹن سپر لیگ نان پرافٹ کرکٹ لیگ ہے جو کینیڈا میں کرکٹ کے فروغ، مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے، کمیونٹی کو یکجا کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئےسرگرم عمل ہے۔

