برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)برامپٹن شہر نے نئے کینیڈا پبلک ٹرانزٹ فنڈ (CPTF) کے ذریعے سالانہ 106 ملین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ حاصل کر لی ہے، جو کہ عوامی ٹرانزٹ انفراسٹرکچر میں طویل مدتی اور مستحکم سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔
برامپٹن شہر کو کینیڈا پبلک ٹرانزٹ فنڈ کے تحت سالانہ 106 ملین ڈالر سے زائد کی ٹرانزٹ فنڈنگ ملے گی.برامپٹن کو دس سال تک سالانہ 10.6 ملین ڈالر ملیں گے تاکہ ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے، اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور ٹرانزٹ پر مبنی کمیونٹیز کو فروغ دیا جا سکے۔
آج اس فنڈنگ کا اعلان ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر اور کمیونٹیز کے وزیر، معزز نیتھینیل ایرسکن-اسمتھ اور برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے کیا۔ یہ خطیر رقم برامپٹن ٹرانزٹ کو جدید بنانے، پرانی بسوں کو تبدیل کرنے اور ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔
کینیڈا پبلک ٹرانزٹ فنڈ ملکی تاریخ میں عوامی ٹرانسپورٹ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جو بڑے شہروں، درمیانے درجے اور چھوٹے قصبوں کے ساتھ ساتھ دیہی، دور دراز اور مقامی کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کرے گی۔
CPTF کے بیس لائن فنڈنگ اسٹریم کے تحت، برامپٹن کو 2026 سے 2036 تک دس سالوں میں $106,239,450 ملیں گے۔اس سرمایہ کاری سے ٹرانزٹ سسٹم کو بہتر بنانے، رہائشی سہولیات میں اضافہ کرنے، اور کم کاربن اخراج کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔
برامپٹن کے میئرپیٹرک براؤن نے بتایا ہے “یہ سرمایہ کاری برامپٹن کے ٹرانزٹ سسٹم کو توسیع اور جدید بنانے میں ایک بڑا قدم ہے۔ چونکہ برامپٹن اونٹاریو کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے، ہمیں ایک مضبوط اور پائیدار ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے رہائشیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور معیشت کو فروغ ملے۔ یہ فنڈ برامپٹن میں ایک زیادہ قابلِ اعتماد، رسائی کے قابل اور ماحول دوست ٹرانزٹ نیٹ ورک بنانے میں مدد دے گا۔”
پال وینسنٹ، ریجنل کونسلر، وارڈ 1 اور 5، چیئر، پبلک ورکس اینڈ انجینئرنگ کمیٹی نے بتایا “پبلک ٹرانزٹ برامپٹن کے مستقبل میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جو شہریوں کو محفوظ، مؤثر اور سستی سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فنڈنگ کے ذریعے ہم ٹرانزٹ پر مبنی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری جاری رکھ سکتے ہیں، ٹریفک کے دباؤ کو کم کر سکتے ہیں اور ایک سرسبز و شاداب شہر بنا سکتے ہیں۔”
ہیدی ڈیمپیسٹر، جنرل مینیجر، برامپٹن ٹرانزٹ نے کہا”یہ فنڈنگ برامپٹن ٹرانزٹ کو سروس کی بھروسے مندی بڑھانے، ہمارے فلیٹ کو جدید بنانے اور انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کریگی۔ یہ سرمایہ کاری ہمارے بڑھتے ہوئے شہر کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی ٹرانسپورٹ میں استحکام اور جدت کو بھی فروغ دے گی۔”
معزز نیتھینیل ایرسکن-اسمتھ، وزیر برائے ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر اور کمیونٹیزنے بتایاکہ “ہم معیاری اور سستی پبلک ٹرانزٹ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، اور یہ نئی طویل مدتی فنڈنگ ایک بڑا فرق پیدا کریگی۔”
معزز کمال کھیڑا، وزیر برائے تنوع، شمولیت اور معذور افراد، ممبر پارلیمنٹ برامپٹن ویسٹ کے مطابق “یہ تاریخی سرمایہ کاری برامپٹن کے شہریوں کیلئے ایک محفوظ، ماحول دوست اور زیادہ قابلِ بھروسہ ٹرانزٹ سسٹم کو یقینی بنائے گی۔ ایسی سرمایہ کاریاں نہ صرف خاندانوں کو جوڑے رکھتی ہیں بلکہ کاروبار کو بھی فروغ دیتی ہیں اور مقامی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں۔”
ممبر پارلیمنٹ برامپٹن ساؤتھ سونیا سدھوکاکہناتھا “نئے کینیڈا پبلک ٹرانزٹ فنڈ کے تحت 106 ملین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ کے ذریعے وفاقی حکومت برامپٹن میں پبلک ٹرانزٹ کیلئے طویل مدتی اور مستحکم حمایت فراہم کر رہی ہے۔ یہ سرمایہ کاری پراپرٹی ٹیکس دہندگان پر مالی بوجھ کم کریگی اور مقامی ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا کر شہریوں کو ملازمتوں، خدمات اور کمیونٹیز سے بہتر طریقے سے جوڑنے میں مدد دیگی۔”
مزید تفصیلات کیلئے برامپٹن شہر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:brampton.ca

