برامپٹن: کینیڈا پوسٹ ہڑتال کے دوران خدمات پر اثرات

برامپٹن(نمائندہ خصوصی) – کینیڈا پوسٹ کے کارکن، جنہیں کینیڈین یونین آف پوسٹل ورکرز (CUPW) نمائندگی فراہم کر رہی ہے، اس وقت ہڑتال پر ہیں۔ اس دوران شہر برمپٹن ڈاک کے ذریعے موصول ہونے والی سہولیات فراہم نہیں کر سکے گا۔

رہائشی اپنے ادائیگی اور درخواستوں کیلئے ذاتی طور پر،آن لائن یافون کے ذریعےو دیگر طریقے استعمال کر سکتے ہیں. براہ کرم نوٹ کریں کہ ڈاک خدمات متاثر ہونے کے باوجودجائیداد کے ٹیکس، پارکنگ ٹکٹ اور دیگر جرمانے مقررہ آخری تاریخ تک واجب الادا ہیں۔

اکتوبر کے بقایا نوٹس اور نومبر کے اضافی بلز مقررہ طریقے سے کورئیر سروس کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔ ہڑتال کے دوران شہر ڈاک وصول نہیں کر سکے گا۔ رہائشیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ادائیگی ڈاک کے ذریعے نہ بھیجیں بلکہ دیگر سہولیات (ذاتی، آن لائن، فون) استعمال کریں۔ مزید معلومات یا اپنے اکاؤنٹ کی جانچ کیلئے وزٹ کریں: My Property Tax۔

ہڑتال کے دوران پالتو جانور کے لائسنس کی تجدید نوٹسز ڈاک کے ذریعے نہیں بھیجی جائیں گی۔ اگر آپ نے آن لائن لائسنس خریدا ہے یا اپنا ای میل فراہم کیا ہے، تو یاد دہانی ای میل کے ذریعے موصول ہوگی اور بعض رہائشیوں کو فون پر بھی یاد دہانی کی جائیگی۔ پالتو جانور کے مالکان کو لائسنس برقرار رکھنا لازمی ہے۔ پالتو جانور کے لائسنس آن لائن تجدید کیے جا سکتے ہیں۔

اسپیڈ ٹکٹ متبادل کورئیر سروس کے ذریعے جاری اور فراہم کیے جائیں گے۔کونسل میٹنگز اور کمیٹی آف ایڈجسٹمنٹ کی میٹنگز کے عوامی نوٹس آن لائن پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ابتدائی فیصلے اور ٹرائلز کا شیڈول مؤخر کر دیا گیا ہے اور نوٹسز اس دوران نہیں بھیجے جائیں گے۔ عوام پر ذمہ داری عائد ہے کہ وہ صوبائی خلاف ورزیوں اور انتظامی جرمانوں کی ادائیگی مقررہ تاریخ تک کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں