برامپٹن (ریحان الحق سے) احمدیہ مسلم جماعت کے زیرِ اہتمام سالانہ افطار ڈنر کی تقریب مبارک مسجد میں منعقد کی گئی جس میں مختلف مذاہب، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افطار ڈنر میں پریمئرڈگ فورڈ، میئربرامپٹن پیٹرک براؤن،خزانہ بورڈکے صدرشفقت علی،مسی ساگا کی میئرپیرش کیرولین،رکن پارلیمنٹ امندیپ سودھی ،رکن صوبائی اسمبلی شیرف صباوی نے بھی خصوصی شرکت کی.

افطار تقریب مبارک مسجد میں منعقد کی گئی جہاں مہمانوں کی آمد کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ مقررین نے رمضان المبارک کی روح، امن، برداشت، خدمتِ انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اذان مغرب کے ساتھ روزہ افطار کیا گیا .

بعد ازاں نمازِ مغرب ادا کی گئی اور شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات مختلف کمیونٹیز کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب خوشگوار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔


