برامپٹن:انٹرنیشنل ویڈنگ فیشن فیسٹیول کینیڈا کا کامیاب انعقاد

برامپٹن (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل ویڈنگ فیشن فیسٹیول کینیڈا کا برامپٹن میں کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔تقریب دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہی، جس میں ریڈ کارپٹ میٹ اینڈ گریٹ کے ساتھ شادیوں کے ملبوسات پر مبنی خصوصی فیشن شو پیش کیا گیا۔

شرکاء کیلئے ایونٹ میں داخلہ اور پارکنگ کی سہولت بالکل مفت تھی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب کا انعقاد تسنیم اینڈ شاہد ایونٹس اینڈ مارکیٹنگ کے تحت کیا گیا جبکہ گلیکسی گرینڈ کنونشن سینٹر اور سول میٹ ویڈنگز اِنک بھی معاون تنظیموں میں شامل تھیں۔ایونٹ 200 ایڈوانس بلیوارڈ، برمپٹن، اونٹاریو میں منعقد کیا گیا۔