برامپٹن:تاریخ‌میں پہلی بار علم امام حسینؑ کی پرچم کشائی کی تقریب

برامپٹن (نمائندہ خصوصی) —کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہر برامپٹن میں علم امام حسینؑ کے پرچم کشائی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس نے برامپٹن کی کثیرالثقافتی برادری میں بھائی چارے، انصاف اور امن کا پیغام اجاگر کیا۔

یہ تقریب دی حسینؑ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کین وہیلنز اسکوائر (Ken Whillans Square) میں شہر کے کمیونٹی فلیگ پول پر منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدرخزانہ بورڈ شفقت علی،صدردی حسین فاؤنڈیشن سید میثم رضا،مولانا سید محمد علی نجفی،سوما میثم،محسن شوکت علی،احمد عثمان،انیس عباس،علامہ طارق غوری،نازیہ میثم، سبرینہ قاسم سمیت مختلف مذاہب، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر دی حسین فاؤنڈیشن کےسید میثم رضا نے کہا کہ یہ لمحہ فخر کا باعث ہے کہ برامپٹن کی بلدیہ نے پہلی بارعلم امام حسینؑ کو بلند کیا، جو حق، قربانی اور سماجی انصاف کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام عالمی ہے جو انسانیت کو ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور امن کے فروغ کا درس دیتا ہے۔

شرکاء نے اس تاریخی اقدام کو کینیڈا کی مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی بہترین مثال قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں