برامپٹن:سکھونت ٹھیٹھی کی معروف وکلا اور اکاؤنٹنٹس کے اعزاز میں کرسمس پارٹی

برامپٹن(اشرف خان لودھی سے)رائل بنک آف کینیڈا کے سینئر مارگیج ایکسپرٹ سکھونت ٹھیٹھی نے شہر کے معروف قانون دانوں اور اکاؤنٹنٹس کے اعزاز میں کرسمس پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کیلئےخیالات کا تبادلہ کیا۔

شرکاء نے تقریب میں خوشگوار ماحول اور تہوار کی رونقوں کا بھرپور لطف اٹھایا۔ سکھونت ٹھیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے اجتماعات کاروباری کمیونٹی کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

SKANS کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعامرقریشی،رائل بنک آف کینیڈاکے ضلعی نائب صدراشرف یعقوب، سیلزمنیجردیپک کپور,وسیم افضل چن،لطیف اعوان،اے کیومفتی،شہزاد احمد اورحفظہ موسیٰ نے شرکت کی.