برامپٹن:برصغیرمیںموسیقی کے معروف خاندان شام چوراسی گھرانے کےاستاد شفقت علی خان کے ساتھ ایک شام کاانعقادکیاگیا. شام چوراسی گھرانے کےاستادسلامت علی خان کے صاحبزادے استاد شفقت علی خان کلاسیکل گائیکی میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں. ان کے ساتھ ان کے برخودار نادر علی خان اور فضال علی خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس پر شرکا نے دل کھول کر داددی.
یہ ایشیا کے بہت بڑے میوزیکل گھرانے شام چوراسی کے چشم و چراغ ہیں اور یہ بہت خوش آئند بات ہےکہ کلاسکیل موسیقی کواب تک زندہ رکھے ہوئے ہیں تقریب کےاختتام پرممبرپارلیمنٹ شفقت علی نےشرکامیں تعریفی اسناد تقسیم کیں نیز نقی علی خان نے بھی استادشفقت علی خان کوشیلڈپیش کی .