برامپٹن:شفقت علی کا کرسمس اورنئے سال کی آمدپر عوام کے نام پیغام

برامپٹن(نمائندہ خصوصی) برامپٹن چنگواکوسی پارک سے رکنِ پارلیمنٹ اور صدر ٹریژری بورڈ شفقت علی نے کرسمس کے موقع پر عوام کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اپنے خاندان والوں کی طرف سے آپ سب کو کرسمس کی،ہالی ڈے سیزن کی اور نئے سال کی آمد پر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتاہوں اور دعا گو ہوں کہ یہ تہوار اور مواقع سب کیلئے امن، غور و فکر کے لمحات اور اپنوں کے ساتھ وقت گزارنے کا باعث بنے۔

شفقت علی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے یہ تعطیلاتی موسم نئی امید، سخاوت اور گرمجوشی لے کر آئے گا جبکہ آنے والا سال صحت، مواقع اور زندگی کے اہم لمحات سے بھرپور ثابت ہوگا۔میں‌یہاں “جنگ نیوزکینیڈا”کے چیف ایگزیکٹوآفیسراشرف خان لودھی موجودہیں. میں‌ان کابہت شکریہ اداکرناچاہتاہوں یہ مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں‌کمیونٹی میں‌پیش پیش رہتے ہیں،لودھی بھائی آپ کا شکریہ میں اپنی طرف سے اپنے خاندان والوں کی طرف سے آپ کو آپ کے گھروالوں کوآنے والے نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں.