برامپٹن:کینیڈا ڈے کے موقع پر – ڈیلاس اسمتھ اور دیگر فنکاروں کے ساتھ تقریب!

چنگاکوزی پارک میں خاندانی تفریح، لائیو کنٹری میوزک اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
منگل، یکم جولائی کو کینیڈا ڈے کے موقع پر دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے
تک چنگاکوزی پارک، 9050 برامیلا روڈ، برامپٹن، اونٹاریو

برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) – برامپٹن تیار ہو جاؤ! اس سال کینیڈا ڈے منائیے کنٹری اسٹائل میں – مقام ہوگا چنگاکوزی پارک، جہاں اہل خانہ کیلئے تفریح، لذیذ کھانے، موسیقی سے بھرپور ماحول اور شاندار آتش بازی کی نمائش ہوگی۔یہ تمام پیشکش ٹم ہارٹنزکی ہیں.

معروف میڈیا پرسنالٹی جیسی جونزتقریب کی میزبانی کرینگے،مقامی و ابھرتے ہوئے فنکار جن میں کیٹ پِن ہورن، ڈی جے ٹی-جے آر، کوٹ دی ریون اور برامپٹن کی اپنی لیا ہالٹم شامل ہیں مرکزی اسٹیج پر جلوہ گر ہونگے. شام کا اختتام ہوگا معروف کینیڈین کنٹری فنکار ٹیگن گیس، جیمز بارکر بینڈ (جونو اور CCM ایوارڈ یافتہ)، اور متعدد جونو و CCMA ایوارڈز جیتنے والے ڈیلاس اسمتھ کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ – جن کے ہمراہ ایک خصوصی مہمان بھی شامل ہوں گے۔

ٹم ہارٹنز کیجانب سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا.شہریوں کی حفاظت سٹی آف برامپٹن کی اولین ترجیح ہے۔ فائر ورکس بائی لا کے تحت برامپٹن میں نجی طور پر آتش بازی بیچنا یا استعمال کرنا ممنوع ہے – صرف سٹی کی زیرِ قیادت تقاریب میں اس کی اجازت ہے۔ ہاتھ میں پکڑی جانے والی چنگاریاں (sparklers) کی اجازت ہے۔ شکایات یا معلومات کیلئے شہری113 پر کال کر سکتے ہیں، 311 Brampton ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا brampton.ca پر وزٹ کریں۔

تقریب کے دوران سڑکیں بند ہوں گی اور موقع پر پارکنگ نہایت محدود ہوگی۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ پیدل آئیں، سائیکل پر سوار ہوں یا متبادل جگہوں پر پارکنگ کریں۔

برامپٹن ٹرانزٹ کی مفت شٹل سروس چار مقامات ماؤنٹ پلیزنٹ GO اسٹیشن،ٹرینیٹی کامن مال،شیریڈن کالج،گور میڈوز کمیونٹی سینٹرسے دستیاب ہوگی.

یہ شٹل سروس یکم جولائی کو دوپہر 12 سے رات 10:30 بجے تک ہر 30 منٹ بعد دستیاب ہوگی۔

تقریب کو محفوظ، منظم اور خوشگوار بنانے کیلئے سٹی نے نافذ کیے ہیں اضافی قوانین۔ شہریوں کو تاکید ہے کہ کار پولنگ کریں یا مفت شٹل سروس سے فائدہ اٹھائیں۔ سٹی کے انفورسمنٹ و بائی لا سروس اہلکار موقع پر موجود ہوں گے تاکہ ٹریفک روانی برقرار رکھیں اور پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔ غلط پارک کی گئی گاڑیاں جرمانے اور ٹو ہونے کا سامنا کر سکتی ہیں۔

تقریب کے اسپانسرزمیں ٹم ہارٹنز، جینیسس برامپٹن اور اسکائی ڈوم گروپ شامل ہیں.

جیسی جونز
کینیڈین ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت، تخلیقی رہنما اور ثقافتی ترجمان۔ ’بےچلر اِن پیراڈائز کینیڈا‘ کے میزبان، ’دی ڈرائیو‘ کے خالق، ET کینیڈا کے سابق شریک میزبان اور کلچرل ڈیز کے سفیر۔

ڈی جے ٹی-جے آر
’ٹی-جونئیر‘ کے نام سے معروف، ٹورانٹو کی یہ DJ تین بار DMC کینیڈین چیمپیئن رہ چکی ہیں۔ وہ دنیا کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے چاروں عالمی DJ مقابلوں میں شرکت کی۔

کوٹ دی ریون
نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور کا یہ جوڑا (جورڈن کوکر اور کرسٹن روڈن-کلارک) اپنی خوبصورت ہم آہنگی، ایسٹ کوسٹ کی جڑوں اور امریکہ طرز موسیقی کیلئے جانا جاتا ہے۔ انہیں 2022 ECMA ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

لیا ہالٹم
برامپٹن کی لوک سنگر-سانگ رائٹر، جنہیں 2024 میں اونٹاریو آرٹس کونسل کا کولین پیٹرسن سونگرائٹنگ ایوارڈ ملا۔ ان کا EP “Patchwork” بے حد مقبول رہا۔

ٹیگن گیس
برٹش کولمبیا کے شہر چیٹونڈ کی گلوکارہ، 2023 BCCMA کی فی میل آرٹسٹ آف دی ایئر، اور اپنے سنگلز “Better Mistake” اور “Sleeping With Her” کے ذریعے لاکھوں اسٹریمز حاصل کر چکی ہیں۔

جیمز بارکر بینڈ
کینیڈا کے معروف کنٹری بینڈ، جنہوں نے 6 کینیڈین کنٹری ریڈیو نمبر 1 ہٹس، 300 ملین سے زائد عالمی اسٹریمز اور کئی جونو و CCMA ایوارڈز جیتے ہیں۔

ڈیلاس اسمتھ
راکن بینڈ Default کے سابق فرنٹ مین، اور موجودہ کنٹری میوزک اسٹار۔ 14 نمبر 1 سنگلز، 640 ملین عالمی اسٹریمز، 2 جونو ایوارڈز، اور 3 بار CCMA انٹرٹینر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

سچائی اور مفاہمت کیلئےسٹی آف برامپٹن کا عزم
2020 میں، برامپٹن سٹی کونسل نے اقوامِ متحدہ کے اعلامیہ برائے حقوقِ مقامی اقوام کو تسلیم کرتے ہوئے مفاہمت اور عدالتی مطالبات پر عملدرآمد کی قرارداد منظور کی۔ سٹی ایک Indigenous-led مفاہمتی عمل، تعلیمی پروگرامز اور قدیم رسومات کیلئےمحفوظ جگہوں کی فراہمی پر بھرپور کام کر رہا ہے۔ یہ عزم Silver Chain – Treaty of Niagara کے تحت قوم در قوم تعلقات کے احترام پر مبنی ہے۔

میئر پیٹرک براؤن، سٹی آف برامپٹن:
“اس سال کینیڈا ڈے کی تقریبات میں کنٹری تھیم شامل کیا گیا ہے جس سے خاندان بھر کیلئےکچھ نہ کچھ ہے – لائیو میوزک، بچوں کی سرگرمیاں، کھانے اور آتش بازی۔ یہ موقع ہے کہ ہم ایک کمیونٹی کے طور پر اکٹھے ہوں اور اس دن کو جشن، تفریح اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔ برامپٹن میں ہی کینیڈا ڈے منانے سے بہتر کوئی جگہ نہیں!”

اپنا تبصرہ لکھیں