برامپٹن(نمائندہ خصوصی)چنگواکوسی پارک رائڈنگ کیلئے لبرل پارٹی کے امیدوار شفقت علی نے الیکشن مہم کاباقاعدہ آغازکردیاہے.وہ پہلے بھی ممبرپارلیمنٹ رہ چکےہیں .الیکشن مہم کے آغاز میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا امریکہ ہمیں توڑنا چاہتا ہے لیکن آپ کی آج کی شرکت خاص طور پر اس موسم میں یہاں آنا یہ ثابت کرتا ہے کہ ہم کینیڈین مشکل حالات میں ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں. ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے رہتے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے رہنما وزیرِاعظم مارک کارنی، کینیڈا کیلئےکھڑے ہوئے ہیں۔ وہ جی 7 میں مضبوط ترین معیشت کی تعمیر کیلئے پُرعزم ہیں تاکہ جی 7 میں تیز ترین ترقی کرتی معیشت بنائی جا سکے اور ہر سال پانچ لاکھ نئے گھر تعمیر کیے جا سکیں۔

میرے معززگر بخش ملہی یہاں ہمارے درمیان ہیں اگر وہ آس پاس ہیں تو میں پیچھے بیٹھا ہونگا۔ہاں اور ہمارے ساتھ ہماری رکنِ پارلیمنٹ اور برامپٹن ساؤتھ سے لبرل امیدوار سونیا سدھو بھی موجود ہیں۔جی ہاں شرمائیں مت شرمائیں مت پرجوش انداز سے خوش آمدید کہیں.
ہمارے نئے برامپٹن سینٹر رائیڈنگ کیلئے لبرل امیدوار امندیپ سودھی بھی یہاں ہیں۔یہاں ملالائی حلیمی بھی ہیں، کیا وہ یہاں پہنچی ہیں؟ انہیں کیلڈن سے آنا تھا ہے نا؟جی ہاں ایک زبردست تالیاں بجائیں.میں یہاں آخر میں ایک بار پھر آپ سب دوستوں کایہاں اس شدید موسم میں میرے ساتھ جمع ہونے پر شکرگزار ہوں.

