برسبین(سپورٹس ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس سے کرکٹ آسٹریلیا کو تقریباً ایک ملین آسٹریلوی ڈالرز (پاکستانی رقم کے مطابق تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ روپے) کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
میچ کے دوران صرف 4.5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، جس کے بعد گرج چمک کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔ چونکہ میچ میں چھ اوورز مکمل نہیں ہوئے، اس لیے تماشائیوں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق 31 ہزار سے زائد تماشائیوں کو مکمل ریفنڈ دیا گیا۔ بارش نے نہ صرف کرکٹ آسٹریلیا کو مالی نقصان پہنچایا بلکہ سیریز جیتنے کا موقع بھی چھین لیا۔
میچ ختم ہونے کے وقت بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے۔ بارش کی وجہ سے میچ ختم ہونے کے بعد بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

